بی جے پی لکھنئو کی حکمران سے بنباس کے خاتمہ اور ملک کی سب زیادہ
آبادی والی ریاست میں برسراقتدار آنے کے مشن میں جو چیزیں روکاوٹ بن سکتی
ہیں وہ ہے اقلیتی مسلمانوں کا غصہ اور جاٹوں کی مقبولیت کی کمی۔ہندووں کو شہر متھرا میں اور اس کے آس پاس جاٹوں کے گڑھ مانے جانے والے
علاقوں کا دورہ کرنے سے پتہ چلتا ہے
کہ یہ برادری بی جے پی سے اپنی ناراضگی
الیکشن میں نکالے گی جسے انہوں نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ترجیح دی
تھی۔جاٹ مٹھائی والے نے بریندر چودھری نےمیڈیا کو بتایا جاٹوں کو
بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی سے دو بڑی شکایتیں ہیں ایک تو نوٹ بندی
اور مودی سرکار کا جاٹ ریزرویشن کے معاملہ کو ٹھیک طرح سے نہ
نمٹانا۔